Daily Taqat

بھارت کے ساتھ جنگ میں پوری قوم فوج کے ساتھ لڑے گی، فیاض الحسن چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ ہوئی تو عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑ یں گے۔ فیاض‌ الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پانی اور کشمیر بنیادی مسائل ہیں، آئیں بیٹھ کربات کریں۔ فیاض چوہان نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں، آپ بھی ایٹمی طاقت ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، بہتر ہیں، ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔

انھوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی، تو پاک فوج اکیلی نہیں لڑے گی، عوام ساتھ لڑیں گے، البتہ ہم خطے امن چاہتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اب عوام فکر نہ کریں، وزیراعظم عمران خان ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ آج پاکستان پاک فوج کی وجہ سے قائم ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی آرمی چیف  جنرل بپن راوت کی جانب سے انتہائی غیرپیشہ ورانہ بیان آیا تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »