کراچی میں بحریہ ٹاون کی وجہ سے پانی کا بحران پیدا ہوا ، متحدہ ایم این اےشیخ صلاح الدین کا دعوی

کراچی: ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔متحدہ ایم این اے شیخ صلاح الدین نے دعوی کیاکہ بحریہ ٹاؤن کی وجہ سےکراچی میں پانی کابحران پیداہوگیا،ملک ریاض سے کوئی پوچھنے والانہیں۔

کراچی کا نوحہ ایم کیوایم کے شیخ صلاح الدین نے پہلے قومی اسمبلی میں پڑھا اورپھر دیگر ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔یہ سوال بھی اٹھا دیا کہ صرف ایک شخصیت ہی کسی کو جوابدہ کیوں نہیں؟

شیخ صلاح الدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہاں ہیں میڈیا کے بڑے بڑے اینکرزاوروہ کراچی کےعوام کیلئے وہ آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.