Daily Taqat

سندھ میں وڈیروں، جاگیرداروں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے

تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سندھ میں وڈیروں، جاگیرداروں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، قتل و غارت گری اور کاروکاری کے الزامات میں لوگوں کو سزائیں دینے کا رواج آج بھی موجود ہے، پاکستان پیپلز پارٹی

کی سندھ میں حکومت اور بلاول بھٹو کو نیشنل پریس کلب کے باہر بیٹھے مظاہرین کا انصاف کے حصول کیلئے آزمائشی کیس حل کیلئے پیش کر رہی ہوں، وہ ناکام رہے تو سندھ کے مظلومین کو انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کروں گی۔جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سندھ کے مظلوم خاندانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان سالہاسال سے کھلے آسمان تلے انصاف کیلئے منتظر ہیں اور تمام کیسز میں سندھ پولیس، سندھ حکومت اور وڈیرہ شاہی ملوث ہے، غلام رسول بھٹو کو پسند کی شادی پر کاری قرار دیا گیا اور اس کی منکوحہ کو جرگہ کی طرف سے موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور سندھ کی وڈیرہ شاہی جس کی پشت پناہی پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کرتی ہے، بھی ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہے،وہ غیر جانبدار جے آئی ٹی سندھ حکومت سے تشکیل دلائیں۔ پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے مظلوم خاندانوں نے بھی اپنی داستانیں سنائیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی دادرسی کا مطالبہ کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »