امریکہ کی جانب سے پاکستان کوواچ لسٹ میں شامل کرنے کومستردکرتے ہیں، طاہرمحموداشرفی

چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کہتے ہیں کہ فلسطین اور پاکستان کا رشتہ روح اور جسم کا ہے، بھارت، امریکہ یا کوئی اور ان تعلقات کو خراب نہیں کر سکتااور ہم کل بھی فلسطین کے ساتھ تھے آج بھی ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کو مسترد کرتے ہیں تاہم وزیراعظم اس مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور امریکہ کو اب نو مورکہیں گے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ امریکی امداد کو ٹھوکر پر لکھتے ہیں، پاک فوج کو امداد کی ضرورت نہیںتاہم وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ختم نبوت کا قانون ختم کرنے والوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.