زندہ قومیں چیلنجر کا خندق پیشانی سے مقابلہ کرتی ہیں،ٹرمپ کے ٹویٹ پر امریکی سفیر کو طلب کیا تھا،ترجمان دفتر خارجہ

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ زندہ قومیں چیلنجزکاخندہ پیشانی سے مقابلہ کرتی ہیں،پاکستان نے ڈونلڈٹرمپ کے ٹویٹ پرامریکی سفیرکوطلب کیاتھا، ان کا کہناتھا کہ آئی ایس پی آرکاواضح بیان آچکاکہ ڈرون حملے پرموثرجواب دیاجائے گا،دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ گوادرمیں چینی فوجی اڈے بنانے کی کوئی درخواست نہیں ملی اور نہ ہی کوئی منصوبہ زیرغورہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے،کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم کاسلسلہ بندکیاجائے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کاپاکستانی زائرین کوویزہ نہ دیناافسوسناک ہے،بھارت نے بلائنڈکرکٹ ٹیم کوبھی ویزے جاری نہیں کئے،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان،بھارت نے رواں ہفتے قیدیوں اورایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کاتبادلہ کیا،بھارت کارگل لداخ روڈکھولنے سے متعلق بات چیت نہیں کرناچاہتا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کوبرآمدات میں کمی کی خبریں بے بنیادہیں،پاک افغان تجارت میں تیزی آئی ہے، پاک افغان تجارت کیلئے راستے پوراہفتہ کھلے رہتے ہیں،ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ 3 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں،مہاجرین کی واپسی کیلئے کبھی زبردستی نہیں کی،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ایران پاکستان کابرادراسلامی ملک ہے،ایرانی عوام کے مظاہرے ان کااندرونی معاملہ ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.