امریکہ کواس کی ہربات کا دو ٹوک جواب دیا جارہاہے,وزیرخرانہ راناافضل

اسلام آباد:  وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کہتے ہیں کہ امریکہ کو ہر سطح پرجواب دیا جارہا ہے، امریکہ کو ان کے ہر اعتراض پر مطمئن کریں گے، افغانستان سے دراندازی روکنے کیلئے سرحد پر باڑ لگا رہے ہیں۔
رانا افضل نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم سطح پر رکھا ہے ، اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر19اعشاریہ 7ارب ڈالر ہیں،پاکستان کا غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا شیڈول معمول کے مطابق ہے، آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اشیا کی درآمد کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں مالی سال کے پہلے5ماہ میں برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ۔ توقع ہے کہ اس سال گندم کی بہترین فصل ہوگی صنعتی شعبہ بھی ترقی کررہاہے،توقع ہے آئندہ آنے والے مالی سال کے دنوں میں خسارے میں کمی ہوگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.