سانحہ 12 مئی کا مین کردار گرفتار

سانحہ 12مئی اور کئی سنگین جرائم میں ملوث رئس مما  کو ملائشیا سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم پر دہشتگردوں کو نائن زیرو پر پناہ دینے کا بھی الزام ہے۔

خیال رہے کہ 12 مئی 2007 کے روز اس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد کی کراچی آمد کے موقع پر کشیدگی میں وکلا سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات کی سماعت کے دوران 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 12مئی کیس میں مئیر کراچی وسیم اختر نے ضمانت اور حاضری سے استثنیٰ حاصل کر رکھا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.