Daily Taqat

مہنگائی میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ امبر گیلانی نے کہاہے کہ گراں فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور مہنگائی میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی پر دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔اے پی پی کو دستیاب تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کی جانب سے زائد قیمتوں کی وصولی کے مرتکب اور کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث دکانداروں کے خلاف ماہ جنوری میں کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 65ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ان دکانداروں کو خبردار کیا گیا کہ وہ آئندہ کے لیے زائد قیمتوں کی وصولی اور کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی سے باز رہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ امبر گیلانی نے کہاکہ گذشتہ برس کے دوران کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ناجائز منافع خوری ،تاریخ تیاری واختتام کے عدم اندراج ،بل کی عدم فراہمی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں اور سال بھر میں مجموعی طور پر 15لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی اور سرکاری نرخوں سے زائد وصولی پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »