Daily Taqat

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔ آج سید خورشید شاہ، قاسم سوری اور اسد محمود نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیئے اپنے اپنے کاغزات جمع کرائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ نے اسپیکر کے عہدے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تیس برس سے اس پارلیمنٹ میں ہوں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے بات کی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر تجویز کنندہ علی جدون اور فرخ حبیب بھی انکے ساتھ موجود تھے۔ قاسم سوری نے کہا کہ انتخابات میں تحریک انصاف نے بڑے بڑے برج گرائے۔ امید ہے کہ کل پی ٹی آئی ہی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا۔

گرینڈ اپوزیشن کے مشترکہ ڈپٹی سپیکر کے امیدوار اسد محمود نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اسحد محمود نے کہا کہ الیکشن ہمیشہ امید پر لڑے جاتے ہیں۔ میں اور خورشید شاہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »