Daily Taqat

حساس اداروں کی ٹیم مقتولہ زینب سے متعلق تحقیقات کیلئے ان کے گھرپہنچ گئی

قصور: 7 سالہ زینب کے قتل کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی ٹیم مقتولہ کے گھر پہنچ گئی اور واقعہ سے متاثرہ خاندان کے بیانات قلمبند کئے۔
زینب کے قتل کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی ٹیم قصور میں مقتولہ کے گھر پہنچ گئی جہاں سیکیورٹی اہلکاروں نے متاثرہ خاندان کے افراد کے بیانات قلمبند کئے اور واقعے کے شواہد بھی اکٹھے کئے ۔
واضح رہے کہ قصور میں معصوم زینب کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا رہی تھی،ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا ،جس پرلوگ مشتعل ہو گئے اور شہر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »