جن اساتذہ کوپڑھانا نہیں آتا انہیں سسٹم سے با ہر ہونا چاہیے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر تعلیم اور کمشنر کراچی کو اساتذہ کے مسائل کو آج ہی حل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ وزیرتعلیم اور کمشنر کراچی آج ہی اساتذہ ملاقات کریں۔

انہوں نےکہا کہ جو اساتذہ مستقل ہیں ان کی بھی جانچ پڑتال کی جائے، نااہل استاد کو سسٹم سے باہر ہونا چاہیے۔ چاہتے ہیں تعلیم کا شعبہ ہرقسم کے اثرورسوخ سے آزاد ہو۔

این ٹی ایس کے ٹیچرز کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ این ٹی ایس کے ذریعے 15649 اساتذہ بھرتی کیے گئے تھےاور پالیسی کے تحت مستقل کے لئے دوبارہ این ٹی ایس ٹیسٹ کی ضرورت ہے جبکہ اساتذہ چاہتے ہیں کہ انہوں نے 3 سال کا کنٹریکٹ پورا کیا ہے اب انہیں مستقل کیا جائے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اچھے اساتذہ کو مستقل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ میں چاہتا ہوں جو اساتذہ مستقل ہیں ان کی بھی جانچ پڑتال ہونی چاہیے، جس استاد کو پڑھانا نہیں آتا اس کو سسٹم سے باہر ہونا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے تعلیم کو ہر قسم کی اثروسوخ سے آزاد کر کے تعلیمی نظام کو بہترکرنے کا اظہار بھی کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.