Daily Taqat

سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ چودہ ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ چودہ ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے منگل کے روز کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، عدالت نے وکلائ کے دلائل سننے کے بعد فوجی عدالت سے عمر قید پانے والے چودہ ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا، ملزمان کو دو ہزار پانچ میں رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی جس پر ملزمان کی طرف سے ملٹری کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں چیلنج کیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے دائر اختیار سے باہر ہونے پر اپیلیں خارج کردی تھی، ملزمان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا سپریم کورٹ نے

درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری جاری کردیئے اور سزاؤں پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیدیا ملزمان میں غلام عباس، ممتاز احمد، محمد عباس، شبیر رضوی، علی رحمت، بلال حسین ، جمیل، جمیل حیدر، طارق اختر حسین زاہد علی مجاہد حسین، صفدر علی، اور یعقوب شامل ہیں، تمام ملزمان پر 2005میں گلگت میں رینجرز پر فائرنگ کا الزام ہے، فائرنگ کے دوران دو رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گئے تھیملزمان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، وزارت دفاع، چیف آف آرمی سٹاف، کور کمانڈر ٹن کور و دیگر کو فریق بنایا گیا ہی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »