Daily Taqat

سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی اور درخواستگزار کو نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ایل این جی معاہدوں میں مبینہ کرپشن اور وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔
دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اختیار ات کا غلط استعمال کر رہی ہے، عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پہلے کیس کے حقائق سے آگاہ کریں ،ایسا کیا ہوا کہ آپ وزیراعظم کی نااہلی چاہتے ہیں؟ ، کس آرٹیکل کے تحت وزیراعظم کو نااہل کر دیں؟ ۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت معاہدے کی دستاویزات دینے کوتیارنہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک اورسٹیل مل کامعاملہ دوبارہ نہیں دہراناچاہتے،ان معاملات میں ہماراعالمی سطح پرنقصان ہوا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریکوڈک فیصلے سے کیانقصان ہواہمیں معلوم ہے،ہم ایسے سیاسی سوال میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،نیب ایک آزادادارہ ہے،اسے خوددیکھے،نیب کاادارہ اسی کام کیلئے بنایاگیاتھا۔
جسٹس اعجازالاحسن کا کہناتھا کہ نیب حکومت سے دستاویزخودمنگوالے گا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی اور درخواست گزار کو نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »