سپریم کورٹ نے کسانوں کی فریق بننے کی رخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری کردیئے

اسلام آباد: شریف برادران کی شوگر ملز کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار اور اعتزاز احسن کے درمیان مکالمہ ہوا،دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھا کہ اعتزاز صاحب !ہم نے آپ سے سیاست چھڑوا دینی ہے،ہم نے آپ کو لاءریفارمز پر لگا نا ہے اب پے بیک کا وقت ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ لوگ تکلیف میں ہیں ہمیں کچھ کرنا ہو گا،آپ قانون ساز ہیں ،بتائیں ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔
دوران سماعت سپریم کورٹ نے کسانوں کی فریق بننے کی رخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق ہیں، ہائیکورٹ میں سنے بغیر فیصلہ ہوا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.