Daily Taqat

سپریم کورٹ نے صحافی کے قتل کے مرکزی ملزم کو 10 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کیس میں مرکزی ملزم عمران عرف مانی کو 10 دن میں گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ملزموں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم ثقلین علی ،شاہد اور شاہد محمود کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ قتل کا مرکزی ملزم عمران عرف مانی مفرور ہے۔

س پر چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ کتنی دیر میں ملزم کو گرفتار کریں گے۔ جس پر آئی جی عارف نواز خان نے کہا کہ مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دی جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے ملزم عمران کو 10 روز میں گرفتار کر کے عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »