Daily Taqat

سپریم کورٹ نے صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو فوری طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو فوری طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس آف پا کستان جسٹس ثاقب نثار نے 54کروڑ گیلن گندا پانی دریائے راوی میں گرانے پر شہباز شریف کو طلب کر لیا ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل میں کیا پھینکا جا رہا ہے ،اگر لاہور کی یہ حالت ہے تو باقی شہروں کی کیا صورتحال ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے صاف پانی کیس میں سندھ حکومت کی بھی سرزنش کی تھی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »