اہم خبرِیں

شوگرانکوائری رپورٹ بھی چینی کی قیمت کم نہ کرسکی

شوگراسکینڈل رپورٹ ميں کئی بےضابطگياں تو سامنے آگئيں مگرچينی کی قيمت کم نہ ہوسکی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چینی 80 سے 85 روپے فی کلو بک رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تحقيقات کا فائدہ تو تب ہے، جب چينی سستی ہوجائے۔

شوگراسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ نے سب واضح کردیا ہے کہ چینی کے کاروبار سے ناجائز فائدہ کس نے اٹھایا اور 2 سال کےدوران چینی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کیسے اضافہ ہوا۔ تاہم اس رپورٹ کاعام آدمی کوابھی تک کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔

چینی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی صورتحال کچھ بہتر نہیں ہے۔شوگرڈیلرز کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کےبعدملوں نے فی کلوقیمت میں صرف 1 روپیہ کمی کی ہے ۔

کسان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ کسانوں سے گنا سستا خریدنے کےبعدملوں کوچینی کی قیمت میں بھی کمی کرنی چاہیے۔

صارفین کاکہنا ہے کہ چینی مہنگی کرنے والوں کا تعین توہوگيا،اب اسے سستا کرنے کے لئے بھی حکومت کو کچھ کرنا چاہیے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.