Daily Taqat

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار سمیت پارٹی کے کئی رہنماﺅں کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار سمیت پارٹی کے کئی رہنماﺅں کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی ،درخواستیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر ،میڈ یا ہاوسز پر حملے اور جلاﺅ گھیراﺅ سمیت 26مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں فاروق ستار ،عامر خان ،رﺅف صدیقی ،قمر منصور اور محفوظ یار نے بیماری کی درخواست دے کر حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا ۔اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسروں سے حتمی چالان مانگا تو کسی نے مناسب جواب نہ دیا جس پر معزز جج نے برہمی کا اظہار کیا اور چار اہلکاروں کو عدالت میں ہی گرفتاری کر لیا گیا جس پر اہلکاروں نے معافی مانگ لی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »