Daily Taqat

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرنے والے اور آزاد اراکین اسمبلی پر مشتمل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان (آج) بدھ کے روز کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ کئی روز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی مذاکرات کررہی تھی۔ تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے دیگر تفصیلات آج اسلام آباد میں جاری کی جائیں گی۔ جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ خسرو بختیار اور دیگر رہنماؤں سے کافی عرصے سے مذاکرات جاری تھے۔ جن میں پی ٹی آئی کے 29 اپریل کے جلسے کے بعد تیزی آئی تھی۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے درخواست کی تھی کہ اکٹھے ہوکر صوبے کے لیے کوشاں ہوں اور اسے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ( بدھ ) ایک تاریخی دن ہے جس میں جنوبی پنجاب کے نئے روشن مستقبل کا اعلان کیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »