Daily Taqat

حالات ہمیشہ ایک سے نہیں رہتے، یہ وقت بھی گزر جائے گا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دل کو دکھ ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسان سڑکوں پر ہیں اور کھادیں مہنگی ہیں، اس پر انصاف کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں۔ ترقی کے دعوے کرنے والوں نے کسان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور یہ اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں اور بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔ حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »