میاں برادران کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،افتخارجالندھری
شیخوپورہ: (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ کے مرکزی رہنما افتخار جالندھری نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین مخالفت برائے مخالفت کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔ ملک وقوم کی خدمت کرنا انہیں مقصود نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔موجودہ پانچ سالہ دور میں موجودہ حکومت نے جو تاریخی کام سر انجام دیے ۔ جس طرح شیخوپورہ میں میاں برادران کی خدمات خاطر خواں ہیں۔انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا بلکہ صدیوں یاد رکھی جائیں گی۔