سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی دوڑ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی دوڑمیں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے آ گئے ،تحریک انصاف نے پی پی کی جانب سے اپنا قائد حزب اختلاف لانے پر تحفظات کا اظہار کردیااور شیری رحمان کے مقابلے میں اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا، آزاد ارکان اور ایم کیو ایم کی حمایت حاصل ہے ،پارٹی کی پارلیمانی قیادت نے عمران خان کو باضابطہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کرنے کا مشورہ دیا ہے،پی ٹی آئی کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ میں تنہائی کا شکار ہے ،پی پی اتحاد کا فائدہ اٹھا کر ڈپٹی چیئرمین لے چکی ہے ،پی ٹی آئی کو قائد حزب اختلاف سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.