آج بروز (پیر )کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد

اسلام آباد:  قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے ، اجلاس کے دوران فاٹا کے انضمام کا بل اسمبلی میں پیش نہ کیے جانےپر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری رہنےکاامکان ہے۔

دو روز کے وقفے کے بعد آج سہ پہر 3 بجے سینیٹ ،جبکہ 4 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

اس قبل جمعہ کو وزیراعظم کےسا تھ پارلیمانی رہنماؤں کی بیٹھک میں حلقہ بندیوں کے بل پر اگرچہ اتفاق رائے ہوگیا تھا تاہم سینیٹ میں پرائیوٹ ممبر ڈے ہونے کی وجہ سے بل بعد میںپیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں فاٹا انضمام کا بل آنےتک اپوزیشن نےاحتجاج کا اعلان کررکھاہے ،جمعہ کو کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی کچھ ہی دیر چل سکی تھی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.