کاروان علم فاونڈیشن کے زیراہتمام سکالرشپ ہولڈ رز کنونشن 18مارچ کو لاہورمیں منعقد ہوگا

ملک بھر کے تعلیمی اداروں خصوصاً میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز کے مستحق طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرنے والا ادارہ کاروان علم فاونڈیشن’’ سکالرشپ ہولڈرز کنونشن2018ء‘‘ 18مارچ بروز اتوار صبح11.00بجے لاہور میں منعقد کروارہاہے۔

کنونشن میں چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان سے پانچ سو کے قریب طلبہ،ان کے والدین اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مدعو کیا گیاہے۔باصلاحیت طلبہ کی پذیرائی،فروغ تعلیم اور قومی یکجہتی کی مظہر اس تقریب سے پْرعزم باہمت طلبہ،والدین ،اساتذہ اور ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی، غلام احمد بمبل، الطاف حسن قریشی، مجیب الرحمن شامی، احسان اللہ وقاص، ایوب صابر اظہار ، سہیل وڑائچ ، ارشاد احمد عارف، مظہر برلاس جیسی ممتاز شخصیات خطاب کریں گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی معروف صحافی و اینکرپرسن جاوید چودھری ہوں گے۔ کنونشن میں ملک بھرکے 36میڈیکل کالجز 49جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں سے طلبہ شریک ہورہے ہیں۔ جس میں ایم بی بی ایس کے101، ڈی فارمیسی کے10،ایم ایس سی کے20،ایم اے کے 10،بی ایس انجینئرنگ کے60بی ایس آنرز کے152ایف ایس سی/ ایف اے کے70 طلبہ شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.