پاکستانی قوم جیسی قربانیاں شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداءکو ہم سے بچھڑے 3برس ہوگئےجن کی برسی آج منائی جارہی ہے‘اس سلسلہ میں ملک بھر دعائیہ تقریبات اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے- وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 16 دسمبر ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا‘پاکستانی قوم جیسی قربانیاں شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں، اس واقعے کے بعد قوم نے دہشت گروں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ لڑنے کاارادہ کیا۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 16 دسمبر 2014ءکا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے‘ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو شکست دی اور ان کی دن رات کی محنت اور قربانیوں سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم اپنے شہداءکو اخراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور شہداءکے خون سے لکھے اس باب کو منطقی انجام تک پہنچائے گی‘ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں معصوم بچوں کا خون رنگ لارہا ہے اور دشمن کا قلع قمع  ہو چکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن ظلم و بربریت، سفاکیت کے علمبرداروں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا مگر سانحہ اے پی ایس نے قوم میں دہشتگردی کے خلاف تاریخ ساز وحدت کو جنم دیا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم نے جان ومال کی قربانیاں دی ہیں، پاکستانی قوم جیسی قربانیاں شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں، قوم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے‘سانحے میں بچھڑ جانےوالوں کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن بربریت اور سفاکیت کے علمبرداوں کی جانب سے آرمی پبلک سکول پشاورمیں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا، حصولِ تعلیم کے لیے جانے والے معصوم جب واپس لوٹے تو ا ن میں سے بہت ساروں نے شہادت کی قبا اوڑھ رکھی تھی، طلبا کی ایک بڑی تعداد زخموں سے چور اور ان کے ذہنوں میں بزدل دشمن کی سفاکیت کے نقوش ثبت تھے۔ آج ان معصوموں کا خون رنگ لے آیا ہے اور آج پاکستانی اقوامِ عالم میں وہ واحد قوم ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے جو قربانیاں پیش کیں وہ شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں، شہیدوں کی دِن رات محنت اور قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہماری بہادرافواج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو شکستِ فاش دی، سانحہ اے پی ایس نے پاکستانی قوم میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ سازوحدت کو جنم دیا جب کہ اس دل خراش واقعے سے پوری قوم نے دہشت گردی کے عفریت کے خلاف فیصلہ کن معرکہ لڑنے کا مصمم ارادہ کرلیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہم نے اپنے کیسے کیسے ہیرے قربان کیے، یہ دن ان معصوموں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے غم زدہ والدین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا دن ہے، سانحہ اے پی ایس میں ہم سے بچھڑ جانے والوں کی یاد ایک کسک بن کر ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہے گی اورآج کا یہ دن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کے اعادہ کا دن بھی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداءکے خون سے لکھے جانے والے اِس باب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، آئیں عہد کریں کہ پاکستان کو ایسا جمہوری معاشرہ بنائیں گے جہاں فرقہ واریت ، لسانیت ، تشدد اورانتہا پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستانی قوم اپنے معصوم شہیدوں، افواجِ پاکستان ، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.