Daily Taqat

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 112روپے سے تجاوز کر گئی

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر112روپے سے تجاوز کر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں1پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 110.57روپے سے بڑھ کر110.58روپے اور قیمت فروخت110.67روپے سے بڑھ کر110.68روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت

خرید 111.60روپے سے بڑھ کر111.90روپے اور قیمت فروخت111.90روپے سے بڑھ کر112.20روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 136.75 روپے سے کم ہو کر136.60روپے اور قیمت فروخت138.25روپے سے کم ہو کر138.10روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کی کمی سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید 154.70روپے سے گھٹ کر 154.50روپے اور قیمت فروخت 156.20روپے سے گھٹ کر156روپے پر آگئی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »