انڈیا کے شہر ممبئی میں چھت گرنے سے 12 افراد ہلاک

ممبئی : بھارت کے شہر ممبئی کی ایک دکان میں آگ لگنے کے باعث چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ متعدد افراداب بھی ملبے میں دبے ہوسکتے ہیں۔

امدادی کارکنوں نے چار گھنٹوں کی کوشش کے بعدملبے سے 12افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

حکام کے مطابق سکی ناکہ کے ایک کمپاؤنڈ میں واقع دکان میں آج صبح چاربجے کے قریب آگ لگی، جس پر 30منٹ کے بعد ہی قابو پالیا گیا تھا۔

دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت دکان میں 10سے 15افراد کام کررہے تھے، ملبےمیں دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق بعض افراد دکان کی چھت گرنے سے پہلے ہی نکلنے میں کامیاب ہوگئےتھے۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 12افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئیں تاہم کوئی زخمی نہیں لایا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.