عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، بابوں کو بھی اسی طرح برتاؤ کرنا چاہیے، سعد رفیق

بانی پاکستان کا 142 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریبسعد رفیق نے کہا کہ تین بار عوام نے (ن) لیگ کو اقتدار دلایا مگر عوام کے فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا لیکن آج کا دن جمہوریت سے عشق کرنے والوں کے لیے خوشی کا دن ہے، مسلم لیگ (ن) آئین کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری اصولوں کی پاسداری کرنا ہوگی، وقت آگیا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مسائل حل کیے جائیں، پڑوسی ترقی کرگئے مگر ہم ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالتے رہے۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ آج ملکی معیشت کو خطرات ہیں، اسے ریورس گیئرلگ چکا ہے۔(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھاکہ ہم نے نوازشریف کےساتھ عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑی، ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کااحترام کرتےہیں، ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، بابوں کی عزت کیے بغیر معاشرے آگے نہیں بڑھتے لیکن بابوں کو بھی اسی طرح برتاو کرنا چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.