چیئرمین پیمرا ابصارم عالم کو عہدے سے بر طرف نہ کرنے کی درخواست کو ری جیکٹ کر دیا گیا

لاہور: ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر عملدرآمد رکوانے کی درخواست مسترد کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

وفاق نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیا چیئرمین پیمرا فوری طور پر نہیں لگایا جاسکتا، عدالت فیصلے پر عملدرآمد روک دے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ وفاق کو فیصلے سے کوئی مسئلہ ہے تو اپیل دائر کرے۔ ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دی جا چکی ہے، نیا چیئرمین پیمرا تعینات کیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.