نوازشریف، مریم نواز اور صفدر کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم اور صفدر کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل ہوئی ہیں، ابھی دیگر ریفرنسز میں بھی فیصلے آنا باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجرم ہیں اور ان کا جرم موجود ہے۔ منی لانڈرنگ، کرپشن اور منی ٹریل سمیت جو چیزیں یہ لوگ نہیں بتاسکے وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا جشن 20 اپریل جیسا ہے، کیونکہ یہ لوگ بری نہیں ہوئے۔ ان کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے، انہیں واپس وہیں جانا پڑے گا جہاں سے باہر آرہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.