Daily Taqat

ریلوے نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

ڈی ایس ریلوےعلی محمد آفریدی نے کہاہے کہ ملتان سے 3ٹرینیں جلدبحال کردی جائیں گی اوراس سلسلے میں سمری بھی اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی ہے ۔ڈی ایس ریلوےنے بڑی خبردےدی۔ انھوں نے امکان ظاہرکیاکہ

آنے والے چندروزمیں ملتان سے شاہ رکن عالم ایکسپریس ،تھل ایکسپریس اورفیصل آبادایکسپریس بحال ہوجائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ فی الحال ملتان ریلوے اسٹیشن کو سب سے بڑا مسئلہ ”فاضل بوگیوں “کی عدم موجودگی کادرپیش ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں حکام کو سمری بھیج دی ہے جیسے ہی یہ سمری منظور ہوگی تونئی ٹرینیں آپریشن شروع کردیں گی ڈی ایس ریلوے نے اس بات پراطمینان کااظہار کیاکہ ملتان ریلوے اسٹیشن سے بیشترغیرمعیاری اورپرانے ”ریک تبدیل کردیئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ عوام کااعتماد بڑھاہے اورٹرینیں کسی خاص مجبوری کے علاوہ اپنے مقررہ وقت پرروانہ ہورہی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک کے تحت لیول کراسنگ کم سے کم کی جارہی ہے تاکہ حادثات کی متوقع شرح میں زیادہ سے زیادہ کمی لائے جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی اس خطہ سے ٹرینوں کی رفتار 160کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پہلے مرحلے کاکام شرو ع کردیاگیاہے اورجلد ہی ملتان سے پشاور کاٹریک بھی پایہ تکمل کوپہنچ جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »