سیاستدانوں کا مقصد صرف اپنے مفادات کیلئے کام کرنا ہے ،امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ موجوہ سیا سی حا لات نے قوم کو منتشر کر دیا ہے۔ فاٹا کے عوام خیبر پختونخوا میں انضمام چاہتے ہیں،قبائلی علاقے کے لوگوں کو بھی وہی اسٹیٹس دیا جائے جو باقی عوام کاہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نہیں کہا کہ ہم غیر جانبدارانہ پولیس نظام اور پٹواری سسٹم کا خاتمہ چاہتے ہیں،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی آزادی سے فیصلے کرتی ہیں،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایم ایم اے میں موجود تمام جماعتوں کا نام پاناما لیکس میں شامل نہیں،ہم خیالی تنظیموں کو بھی ایم ایم اے کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاستدانوں کا مقصد صرف اپنے مفاد کےلئے کام کرنا ہے،اسلام نے ہمیں معاشی اور سیاسی نظام دیا ،حکمران بیمار ہو جائیں تو باہر کے ہسپتالوں سے علاج کراتے ہیں،اور ان کے بچے بیرون ملک پڑھتے اورکاروبارکرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دشمن رنگ نسل اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.