مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کا پنڈال سج گیا

مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے لئے پنڈال سج گیا ہے جبکہ قائدین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،ماضی میں ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے والے سیاسی رہنماءآج ایک ہی سٹیج پر اکٹھے ہو گئے ہیں جبکہ سٹیج سے ایک دوسرے کی تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایک جانب پی پی کے رہنماءعوامی تحریک کے قائدین کے استقبال کے لئے نعرے لگوا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب عوامی تحریک کے قائدین سٹیج سے پی پی رہنماﺅں کی آمد کا اعلان کر رہے ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری بھی جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں ،طاہر القادری پنڈال میں پہنچے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ شوکت بسرا نے سٹیج پر کھڑے ہو کر ان کی آمد کا اعلان کیا اور ان کے حق میں نعرے لگواتے رہے ۔ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے جلسہ گاہ آمد پر طاہر القادری کا والہانہ اور پرتپا ک استقبال کیا ، طاہرالقادری نے ہاتھ ہلاکرکارکنوں کے نعروں کاجواب دیا۔ اس وقت عوامی تحریک ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماءسٹیج پر موجود ہیں۔ سٹیج پر موجود رہنماﺅں میں خورشیدشاہ،اعتزازاحسن،نیئربخاری،قمرزمان کائرہ ،لطیف کھوسہ،راجہ پرویز اشرف اور دیگر رہنما اسٹیج پر موجودہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.