دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں

کراچی :  شمالی بحیرہ عرب میںپاک بحریہ کے جنگی یونٹس نے آپریشنل صلاحیتوں اور فلیٹ ریویو کا شاندار مظاہرہ کیا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بحریہ کے بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا ، پی این ایس نصر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان مشقوں میں افرادی قوت اور سازو سامان کی ایک سے دوسرے جہا ز پر منتقلی، راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ اور سرچ اینڈ سیزر مشقیں شامل تھیں، پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیاوزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.