وزیراعظم نے پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں وائٹ آئل پائپ لائن موٹرگیسولین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی روڈ کے ذریعے ترسیل سے زیادہ نقصان کا خطرہ ہوتا ہے، اس کے لیے دنیا بھر میں پائپ لائنز کا استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹینکرز کی بڑی تعداد نظام میں ہونے سے حادثات کا خطرہ رہتا ہے، بہاولپورکے قریب ہونے والا حادثہ اس کی المناک مثال ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے کاروبار کا خیال رکھا ہے، منصوبے سے ان کے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچے گا، ٹینکرز سیکنڈری تیل کی ترسیل کریں گے، ان کے کام میں کمی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ حساس نوعیت کا ہے جو 15 ارب روپے کی لاگت سے 20 ماہ میں مکمل ہوگا، امید ہے تیل کی ترسیل کے منصوبے کا کام جلد سے جلد مکمل کرلیا جائےگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے معیار کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.