Daily Taqat

پاکستان میں سونے کی قیمت 57 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی

عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں فی تولہ سونا 4 سال کی بلند ترین سطح 57 ہزار 900 روپے پر آگیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر گرنے کی وجہ سے سونے مہنگا ہورہا ہے۔ ان کا بتانا تھا کہ امریکی پالیسیاں ، یورپ میں کمزور معیشت اور شمالی کوریا کی صورتحال کی وجہ سے ڈالر کی قدر کم ہورہی ہے۔

ہارون چاند نے کہا کہ ڈالر گرتا ہے تو سونا مہنگا ہوجاتا ہے، سونے کی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1339 ڈالر ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سونے کی قیمت زیادہ بڑھی ہے کیونکہ سونے کی عالمی قیمت کے علاوہ ملک میں ڈالر مہنگا ہونے کا اثر بھی ہوا ہے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »