تھر کے علاقے سےپی پی کی رہنما نے سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
پیپلزپارٹی کی کرشنا کماری نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، کہتی ہیں کہ تھر جیسے علاقے سے ایوان بالا کیلئے نامزدگی میرے لئے اعزاز ہے، پیپلزپارٹی، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی
شکر گزار ہوں۔سندھ کے پسماندہ علاقے تھر سے تعلق رکھنے والی پیپلزپارٹی کی امیدوار کرشنا کماری نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی لیڈرز کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔کرشنا کماری نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کراچی میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ان کا کہنا تھا کہ میری خدمات کے اعتراف اور پاکستان کیلئے خدمت کا موقع فراہم کرنے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مشکور ہوں۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے پسماندہ علاقے تھر کی کوہلی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کرشنا کماری کو سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا تھا۔