الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم ہے،ہائیکورٹ لاہور

لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیاہے۔

شہری منیر احمدنے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا  تھا، جس کی سماعت آج ہوگی۔

واضح رہے کہ ابصار عالم کو 22 اکتوبر 2015 کو چیئرمین پیمرا کے عہدہ پر تعینات کیا گیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.