اہم خبرِیں
امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی ” آپ ایسا کریں کہ آپ کل آ جائیں“ اسٹیٹ بینک کےقوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں کو بھاری ... ایرانی سیبوں کی درآمد، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر 22 درا... شاہد آفریدی کا کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات ...

سعودی بیل آوٹ پیکیج ملنے کے بعد مثبت اثرات کا سلسلہ شروع ہوگیا

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو بیل آوٹ پیکیج ملنے کے بعد مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اور آج نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، بلکہ ڈالر کی قیمت میں بھی ایک روپے 91 پیسے کی کمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند ثابت ہوا، اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے اعلان کے بعد ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر دیکھی گئی اور ساتھ ہی روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 100 کی سطح بھی عبور کرگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی اور ڈالر کی قدر 1 روپے 91 پیسے کی کمی سے 132 روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر 40 پیسے کم ہوکر 133 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے فوری طور پر 3 ارب ڈالر کا قرض اور 3 ارب ڈالر کا سالانہ تیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.