طاہرالقادری لاشوں پرسیاست کررہے ہیں، پرویزرشید

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماپرویز رشیدکہتے ہیں کہ اعلامیہ سے ظاہر ہوتا ہے ڈاکٹر طاہرالقادری لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں ،لاشوں پر سیاست کرنے کا حربہ ہمیشہ ناکام ہوا ۔

پرویز رشید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں ہونیوالی آل پارٹی کانفرنس میں 10 نکات دیئے گئے تھے صرف ایک نکتہ ماڈل ٹاون سانحے سے متعلق تھا باقی 9 نکات سیاسی تھے ۔

انہوں نے مزید کہا آل پارٹیز کانفرنس کا حصہ بننے والی جماعتیں اپنے صوبوں کے سانحات کا جواب دیں ،پاکستان عوامی تحریک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اعلان کے بعد اپنے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ 2018 کے انتخابات کےلئے ابھی مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا ،ابھی مریم نواز سمیت کسی کوبھی انتخابی ٹکٹ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

نواز شریف جلد ہزارہ موٹروے کا دورہ کریں گے اور کارکنان سے ملاقات کریں گے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.