اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان، جہانگیر ترین نا اہلی کیس کے فیصلے سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جھوٹ کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں کو ووٹ کے ذریعے آنا چاہیے، نواز شریف ہر پیشی پر احتساب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں لیکن کنٹینر پر چڑھنے والے آج بھی گالی کی سیاست کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب کی اپیل مسترد ہونے کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کی ایک ڈکٹیٹر نے 9 سال تک سکروٹنی کی لیکن کچھ بھی نہیں مل سکا۔
[wp_news_ticker_benaceur_short_code]