عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر لگی ہے

اسلام آباد: وزیرمملکت طلال چودھری کہتے ہیں کہ  عمران خان کی ضمانت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، 2018 کے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کون اہل ہے اورکون نااہل،اس کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے،ایسے لوگوں کوصادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے،جن کا ڈوپ ٹیسٹ ٹھیک نہیں،طلال چودھری نے کہا کہ اگرایسے صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کویہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا،ان کا کہنا تھا کہ امپائر کی انگلی پرآسرا کرنے والے اب نجومی کی بات کرتے ہیں،عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر لگی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.