Daily Taqat

ڈی پی او پاکپتن کیخلاف کارروائی پولیس کا اندرونی معاملہ ہے، فیاض الحسن

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈی پی او پاکپتن کے خلاف کارروائی پولیس کا اندرونی معاملہ ہے۔ بنی گالہ سے کوئی احکامات نہیں آئے۔ پاکپتن میں دربار حضرت بابا فرید پر حاضری دینے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او پاکپتن کے خلاف پہلے بھی شکایات تھیں۔ کارروائی پولیس کا اندرونی معاملہ ہے، رائٹ ٹو انفارمیشن کے بل کو لاگو کریں گے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ادارے کا سب سے برا حال ہے، عمران خان کے بتائے ہوئے منشور پر چلیں گے، ہمارا پہلا اور آخری مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »