Daily Taqat

احسن اقبال پر حملے میں استعمال ہونے والا پستول بغیر لائسنس کے تھا

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے میں استعمال ہونے والا پستول بغیر لائسنس کا نکلا۔ عابد نے اپنے ایک دوست کاشف سے پستول 3 ہزار میں خریدا تھا اور گولیاں بھی کاشف سے لی تھیں۔ نارووال پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کا شف کو بھی جے آئی ٹی کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم عابد حسین سے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے اور اسکا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔ عابد نے جس سے پستول خریدا تھا اس کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا۔

جے آئی ٹی نے عابد حسین کے پیر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ جس کی وہ تقاریر سنتا تھا اور اس کے بیان سے متاثر ہو کر اس نے وفاقی وزیر پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اس سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جبکہ جے آئی ٹی میں غلطی سے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کا نام شامل ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی میں رائے طاہر کا نام تبدیل کر کے ایڈیشنل آئی جی فنانس محمد طاہر کا نام شامل کر دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر جے آئی ٹی کے کنوینئر ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »