Daily Taqat

دوسری حج قرعہ اندازی میں 3 سال یا زائد بار درخواستیں دینے والے عازمین کامیاب قرار

وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام دوسری حج قرعہ اندازی میں تمام تین سال یا زائد بار درخواستیں دینے والے 12237 عازمین کو کامیاب قرار دیا گیا۔ پہلی سرکاری سکیم قرعہ اندازی میں 87813 عازمین کامیاب جبکہ آج دس فیصد سرکاری سکیم حج کوٹہ کی قرعہ اندازی کر دی گئی۔ وفاقی وزیر سردار یوسف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے اخراجات کا تخمینہ 44000 فی حاجی بڑھ گیا ہے جو کہ حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا حکومت حاجیوں کے حصے کی چار ارب سے زائد رقم ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا وزارت مذہبی امور سپریم کورٹ میں کامیاب ہوئی تو 11947 عازمین کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔ 80 سال سے زائد عمر والے 4928 عازمین کو بھی بمعہ معاون بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دے دیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »