Daily Taqat

معصوم اسماء کو قتل کرنے والے سفاک درندے کی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی

معصوم اسماءکے قاتل محمد نبی ولد عبید اللہ کے اعتراف جرم کے بعد اس کی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔پی او مردان ڈاکٹر محمد سعید کے مطابق ملزم بچی کو کھیت میں لے گیا جہاں معصوم بچی نے چیخیں ماریں تو پہلے ملزم نے گلا دبا یا اور پھر منہ پر ہا تھ رکھ کر دم گھونٹ دیا۔آر پی او مردان نے بتا یا دوپہر کے وقت معصوم اسماءکے چچا نے اسے گھر جانے کو کہا،جب وہ گھر جانے لگی تو راستے میں اس نے ملزم کو دیکھا اور کہا کہ مجھے گنا لا کر دو جس پر ملزم نے کہا کہ کھیتوں سے جا کرخود لے آﺅ۔بچی کھیتوں میں گنا لینے گئی تو ملزم بھی اس کے پیچھے چلا گیا اور معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر اس نے چیخیں ماریں تو ملزم نے پہلے اس کا گلا دبا یا اور پھر منہ پر ہاتھ رکھ کر دم گھونٹ دیا۔ انہوں نے بتا یا کہ گرفتار ملزم محمد نبی کی عمر 15سال ہے ،جو کہ ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »