پی آئی اے کا امریکہ ، یورپ اور کویت کیلئے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ لیکن 2 ممالک میں پروازیں مزید بڑھائے گی

لاہور: پی آئی اے نئے مقامات کیلئے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ سعودی عرب اور چین کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس بات کا فیصلہ پی آئی اے پروازوں کے نیٹ ورک کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے خسارے میں کمی لانے کیلئے ایک جامع بزنس پلان مرتب کیا ہے جس میں اخراجات میں کمی اور ریونیو میں اضافہ کر کے مسافروں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات میں بہتری لائی جائیگی۔ ترجمان کا کہنا تھا جلد ہی جدہ کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 28 سے بڑھا کر 31 کی جارہی ہے اسی طرح مدینہ کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد9 سے 10 کی جارہی ہے۔ مستقبل میں سی پیک کی وجہ سے ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیجنگ کیلئے اسلام آباد اور کراچی سے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 2 سے 4 کی جارہی ہے۔اسی طرح اندرون ملک بھی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.