چیف جسٹس کا ریڈزون میں واقع ہوٹلوں کے سامنے سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں ریڈ زون میں واقع ہوٹلوں کے سامنے تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا اور وفاق، پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اسلام آباد میں ہوٹلوں کے سامنے رکاوٹوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔
دوران سماعت ہوٹل کے نمائندے نے کہا کہ تجاوزات کی نشاندہی کردی جائے تو رکاوٹ ہٹا دی جائیں گی ،اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ ہمیں اتنا غرور پسند نہیں آیا ،سپریم کورٹ نے 2 بجے تک سڑکوںسے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ایسی جگہوں پر ناکے لگائیں جہاں ٹریفک کی روانی میں مشکلات نہ ہوں،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سڑکوں پر جورکاوٹیں کھڑی ہیں انہیں ختم کریں ،عدالت نے وفاق پنجاب حکومت اور دیگر فیرقین کو نوٹس جاری کردیئے اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.