بلوچستان کےنئے وزیراعلیٰ کے مشیروں کی تعداد میں ایک اور مشیر کا اضافہ

بلوچستان کےنئے وزیراعلیٰ کے مشیروں کی تعداد میں ایک اور مشیر کا اضافہ کر دیا گیا،نیشنل پارٹی کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی میرضیاء اللہ لانگو کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

گورنر بلوچستان کی جانب سے ان کی تقرری وزیراعلی بلوچستان کی ایڈوائس پر کی گئی اورنوٹیفکیشن کے مطابق ضیاء اللہ لانگو کاعہدہ صوبائی وزیرکےبرابرہوگا، ابتدائی طور پر وزیراعلیٰ کی کابینہ میں چودہ صوبائی وزیر اور چار مشیرشامل کئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق انوارالحق کاکڑ کےعلاوہ تمام وزیراورمشیر اراکین اسمبلی ہیںاس کےعلاوہ سیاست،سماجی اورنوجوان سمیت مختلف امور پر وزیراعلیٰ کےچارسےزائد خصوصی معاون بھی مقررکئےجاچکےہیں۔

گزشتہ روز بھی دھنیش کمار اور شہزادصالح بھوتانی کو وزیراعلیٰ کاخصوصی معاون جبکہ سیداسلم شاہ کو وزیراعلیٰ کاپولیٹیکل سیکریٹری مقررکیاگیاتھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.