Daily Taqat

روڈ پرنس کار کا نیا ماڈل مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کر دیاگیا

سبحان اللہ گروپ کارپوریشن کی جانب سے روڈ پرنس کار کا نیا ماڈل مارکیٹ میں آگیا ہے۔ایس یو وی ماڈل گلوری 580 کار کی خوبی یہ ہے کہ اس میں ایک اعشاریہ پانچ لیٹر کا ٹربو انجن نصب کیا گیا ہے۔

جو اس کار کی خوبیوں اور پاور میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انجن میں سی وی ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس سے کار کی پائیداری اور سڑک پر دوڑنے کی خوبیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے گاڑی میں جدید سہولیات کا اضافہ صارفین کی سہولیات اور آرام کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ ماڈل مارکیٹ میں آتے ہی صارفین کی اولین پسند بن گیا ہے۔ اس کار کی پاکستانی مارکیٹ میں قیمت سوا 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ کار میں موجود خوبیوں کی بدولت اس وقت گلوری 580 صارفین کی اولین پسند بنتی جا رہی ہے۔ کاروباری اور دیگر شخصیات بھی اس ماڈل کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »